Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارش کے پیش نظر حکومت سندھ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شرجیل میمن

Now Reading:

بارش کے پیش نظر حکومت سندھ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، شرجیل میمن
پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، شرجیل انعام میمن

پی ٹی آئی کو تل ابیب سے پالیسیاں، ہدایات اور حمایت مل رہی ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر حکومت سندھ کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عوام بھی کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکام کے ساتھ تعاون کرے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبے بھر میں 27 تا 31 اگست میں شدید بارشوں کا امکان ہے، حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے 30 اضلاع میں کو انچارج مقرر کیے گئے ہیں اور وزہر اعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام وزراء، مشیران، معاونین خاص اور ڈویژنل کمشنرز کو چوکس و متحرک رہنے کی ہدایات دی ہیں، سمندر میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے کئی ٹاؤنز کو ضروری مشینری دی گئی ہے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ ک نکاسی آب کے سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے، بلدیاتی اداروں اور پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان بشمول یو سی چیئرمینز تمام متعلقہ انتظامیہ کو بندوبست کی ہدایات دی گئی ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حمل، جھیل تا منچھرجھیل بندوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے، کمزور مقامات کی بھی نگرانی جاری ہے، تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر