Advertisement
Advertisement
Advertisement

9 مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟ عظمی بخاری

Now Reading:

9 مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟ عظمی بخاری
عظمی بخاری

9 مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟ عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ نو مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  یہ لوگ عدالتی ہتھوڑے سے انصاف کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، کیسز کی حقیقت عدالتوں کے فیصلے میں سامنے آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک لیب سے پیچیدہ کیسز کو سلجھانے میں مدد ملتی ہے، سمجھ نہیں آتا انہیں جوڈیشل کمیشن کی کیوں ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں، 9مئی کے شواہد کے طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی آن ریکارڈ ہے کہ ہمارے لوگ ہیں، یہ پاکستان کا نظام تباہ کر کے ریلیف لینا چاہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی وی کو آگ لگائی، فوجی مجسمے گرائے، کہتے ہیں معاف کردو، 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ 9مئی کے پیچھے بانی پی ٹی آئی کے 70 جلسے، 2 لانگ مارچ تھے، کےپی کا چیف منسٹر صرف اپنے آقا کو خوش کرتا ہے، کس چیز کا جوڈیشل کمیشن چاہیے، کیا حسان نیازی بانی پی ٹی آئی کا بھانجا نہیں، کیا 9مئی کو یاسمین راشد نے احتجاج کو لیڈ نہیں کیا، ملک میں جس کی حکومت ہے وہی نظر آرہے ہیں، وہی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں خواتین کی ورچوئل پولیس اسٹیشن میں دادرسی ہوتی ہے، پنجاب میں ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے، وزیراعلیٰ نے ورچوئل پولیس اسٹیشنز کا بہترین کام کیا، مریم نواز کی خواتین کے لیے زیرو ٹالیرنس ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا سامنا ہے، خواتین کو گھروں میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر