Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادروں کی تدفین

Now Reading:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادروں کی تدفین
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں بہادروں کی تدفین

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں بہادروں کی تدفین

راولپنڈی: 25،26 اگست 2024 کو دہشت گرد حملوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادروں کی تدفین کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن محمد علی قریشی شہید (عمر29سال، ساکن ضلع لاہور) اور نائیک عطاء اللہ شہید (عمر27سال، ساکن ضلع مردان) کی تدفین کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سپاہی محمد سلیم شہید (عمر26سال، ساکن ضلع میانوالی) اور سپاہی محمد یاسر بشیر شہید (عمر26سال، ساکن ضلع ملتان) کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیپٹن محمد علی قریشی کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور نے شرکت کی، دیگر شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر