خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے استعفیٰ دیدیا
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شکیل خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔
استعفیٰ دینے کے بعد صوبائی وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپشن کے خاتمے کیلئے ووٹ ملا، صوبے کو کوئی اور چلارہا ہے، وزیراعلیٰ کسی اور کے اشاروں پر کام کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری سائن کر کے گورنر کو بھیج دی، ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کل صبح بھیجی تھی، بانی پی ٹی آئی نے جو کمیٹی بنائی تھی اسکی رپورٹ کل ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
