پورا عالم اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورا عالم اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، 10اپریل کو اسماعیل ہنیہ کے 3بیٹوں کو شہید کیا گیا، تاریخ ان قربانیوں کو سنہری حروف میں یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بکھرا خون انسانیت کی روح کو جھنجھوڑ رہاہے، ظلم وبربریت پردنیابھرمیں انسان سوال اٹھارہے ہیں، فلسطین آج مقتل گاہ بن چکا ہے، فلسطین میں بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کی، ان کی غائبانہ نمازجنازہ کابھی کہا ہوا ہے، پوراعالم اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے، فلسطینی بچی نے کہا تھا ہمیں اس لیے مارا جارہاہے کہ ہم مسلمان ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں دن رات بدترین تباہی ہورہی ہے، ایسی سفاکیت ہورہی ہے جو الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی، عالمی اداروں کا ضمیر اب جاگنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
