Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں

Now Reading:

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں
وفاقی بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کے سنیئرعہدیدار کا دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی حتمی منظوری کا معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 6 ستمبر تک کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ویتنام، یوگینڈا اور ڈنمارک سمیت 7 ملکوں کا ایجنڈا شامل ہیں جبکہ پاکستان کا نام اب بھی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شامل نہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان سے متعلق بورڈ میٹنگ بلائے جانے کا امکان ہے، تاہم حکومت 2 ارب ڈالر کی اضافی ایکسٹرنل فنانسنگ کی شرط جلد پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا ہے کہ سعودی عرب، چین، یو اے ای سے 12 ارب ڈالر قرض روول اوور کروانے کیلئے بھی رابطوں میں تیزی آگئی ہے، پاکستان کے ذمہ سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر، چین 4 ارب ڈالر اور عرب امارات کا 3 ارب ڈالر واجب الادا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں، دوطرفہ ممالک اور کمرشل بینکوں سے قرض لینے کی کوششیں جاری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معائدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر