Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (SMEDA) کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مزید منافع بخش بنانے کے لیے ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات لینے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ ایس سیم ای کا شعبہ قومی ترقی کا انجن ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی برآمدات کو توسیع دینا ملکی معیشت کے لیے نا گزیر ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سمیڈا کے بورڈ کو فی الفور فعال کیا جائے، بڑے نجی کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ساتھ لے کر چلیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہماری آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے، ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق تمام فیصلوں میں خواتین کاروباری افراد کو خصوصی طور پر شامل جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات کے لیے تیار کی جانے والی تمام مصنوعات بین الاقوامی معیارات پر لائے جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو منافع بخش بنانے، ان کی آسان اقساط پر قرضوں تک رسائی، ایس ایم ایز کے ذریعے برآمدات میں اضافے، خواتین کو کاروبار میں سہولت اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگی کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ ریسائیکل کیے جانے والے مواد سے ٹیکسٹایل مصنوعات بنانے والی ٹیکنالوجی کے تعارف سے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جائے گا، نئے کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کے لیے حکومت معاونت کرے گی۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سمیڈا کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے تمام پالیسیوں کی تشکیل تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جائے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن افضل، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، صدر ایف پی سی سی ائی اور سٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر ارکان شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر