انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد: انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے سیکریٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر ریئر ایڈمرل رضوان احمد نے پاکستان پہنچنے پر آئی ایم او کے جنرل سیکریٹری کا استقبال کیا۔
آئی ایم او کے سیکریٹری جنرل آج سے اسلام آباد میں شروع ہونے والی تین روزہ “انٹرنیشنل میری ٹائم اسسٹین ایبلٹی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس” میں شرکت کریں گے۔
جنرل سیکریٹری آرسینیو اپنے دورہ پاکستان کے دوران 12 سے 14 سمتبر تک اسلام آباد اور کراچی جائیں گے۔
آئی ایم او کے جنرل سیکریٹری کا دورہ پاکستان اور آئی ایم او کو میری ٹائم سیکٹر اور بلیو اکانومی پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے کسی بھی سربراہ کی جانب سے پاکستان کا یہ پہلا اور تاریخی دورہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
