
عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی متوقع؛ پیپلزپارٹی کی تمام اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت
اسلام آباد: عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی متوقع ہے جس کے باعث پیپلزپارٹی نے تمام اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔
پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی و سینیٹرز کے تمام اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
پی پی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے ملک سے باہر پارلیمنٹ اراکین کو بھی ملک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں اتوار کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، آئندہ ہفتے قومی اسمبلی سے اہم قانون سازی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News