Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ

اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار  بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  کا کہنا تھا کہ  پاکستان ویسٹ بینک سٹی میں مہاجرین پناہ گزینوں کے کیپمس پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسرائیلی حملے اقوام متحدہ چارٹر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔  پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیلی پرتشدد کارروائیوں کو روکا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ  وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری  دورے  پر ہیں۔آج وزیر خارجہ نے اپنے  برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے لندن میں کئی دیگر اہم شخصیات سے  بھی ملاقاتیں کیں۔

Advertisement

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کشمیر پر او آئی سی گروپ کو بریف کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 12  ستمبر کو ایس سی او ممبران کے حوالے سے اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔  ایس سی او اجلاس کے حوالے سے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کے لئے تمام اسٹیٹس حکام کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں، ابھی صورتحال نہیں کہ مہمانوں کی تفصیلات شئیر کی جا سکیں، بہت جلد مہمانوں کی تفصیلات شئیر کی جائیں  گی۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے حوالے سے متوقع ہے کہ وزیراعظم پاکستان اس میں شرکت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے میڈیکل کے فلسطینی طلباء کو یہاں آنے کی دعوت دی تھی، اس معاملے پر کام جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر