
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپویشن کے ملازمین کا دھرنا جاری؛ آج فائنل مذاکرات متوقع
اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا اپنے ادارے کی بندش کیخلاف احتجاجی دھرنا آج آٹھویں روز بھی جاری ہے۔
ملک کے کونے کونے سے آئے ملازمین کی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں، تاہم وفاقی حکومت اور کارپوریشن رہنماؤں کے مابین مذاکرات کا آج فائنل راؤنڈ متوقع ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے ادارے کی بندش کے احکامات فوری واپس لئے جائیں، ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے اور ہمارے گھر کا چولہا جلنے دیں، اگر حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی تو ہم ڈی چوک اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
اس سے قبل ملازمین نے کہا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے، یوٹیلیٹی اسٹور بند کر کے ہمارا روزگار چھینا جارہا ہے، اس مہنگائی میں گزارا مشکل ہے تو بندش کے بعد گزر بسر کیسے کریں گے؟
مزید پڑھیں: حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے، شازیہ مری
واضح رہے کہ 23 اگست کو وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کے لئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا تھا۔
یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں، تاہم اس فیصلے سے یوٹیلیٹی اسٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News