پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیر داخلہ
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل ژاو شیرین سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے چین کے یوم تاسیس پر چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات وفاقی وزیر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔،چین پاکستان کا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی سب کے لیے رول ماڈل ہے، پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ لازوال دوستی پر ناز ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ سی پیک نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے، پاک چین دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔
دوسری جانب چینی قونصل جنرل نے چینی بزنس مینوں کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی بعض ترامیم پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے، پاکستان کے ساتھ تعاون جاری و ساری رہے گا۔
واضح رہے کہ چین کے قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
