
پاکستان بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف تحفظات کا اظہار
لاہور: پاکستان بار کونسل کے چھ ممبران نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا۔
پاکستان بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان، عابد زبیری سمیت چھ ممبران کی جانب سے پریس ریلیز جاری کردی گئی ہے۔
شفقت محمود چوہان نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں، غلط مقاصد کے لیے متبادل عدالتی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جو قابل تشویش ہے، عدلیہ کی آزادی کے لیے عوام ججز اور وکلاء کو متحد ہونا ہوگا۔
پاکستان بار کونسل کے ممبر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ ان ترامیم کا مقصد عدلیہ کی ازادی کو سلب کرنا ہے، ترامیم کی منظوری کی تمام مشق ربڑسٹیمپ کارروائی دکھائی دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News