Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں ملٹری آپریشنز نہیں کرنا چاہتے، سرفراز بگٹی

Now Reading:

بلوچستان میں ملٹری آپریشنز نہیں کرنا چاہتے، سرفراز بگٹی
سرفراز بگٹی

بلوچستان میں ملٹری آپریشنز نہیں کرنا چاہتے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشنز نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے خودکش حملہ ترک کرنے والے خاتون عدیلہ بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ ترک کرنے والے بچی کو سی ایم ہاؤس بلانا ضروری سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ چلنا چاہیے کہ دہشتگرد کیسے لوگوں کو جھانسہ دے کر خودکش کرواتے ہیں، جب اس کے والد کو میسج آیا کہ اس کی بچی دوبارہ گھر نہیں آئے گی تو اس نے جدوجہد کی اور واپس بلایا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ خودکش حملہ کرکے جانیں ضائع ہونے سے بچانے کا کریڈٹ عدیلہ بلوچ کے والد کو جاتا ہے،  تمام والدین عدیلہ بلوچ کی والد کی طرح بچوں سے رابطہ منقطع ہونے پر حکومتی نمائندوں سے رابطہ کریں۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں کو دہشتگردی میں دھکیلا جارہا ہے، پروپیگنڈے کے تحت بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جارہا ہے، حکومت خودکش حملے کرانے کی بجائے بلوچ خواتین کو پی ایچ ڈی کروارہی ہے، پڑھے لکھے بلوچ نوجوانوں کو ایندھن بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجگور میں سوفٹ ٹارگٹ کے ذریعے مزدوروں کو قتل کیا گیا، مزدوروں کے قتل سے کیسے بلوچستان آزاد ہوگا، خون کے ذریعے بلوچستان آزاد نہیں ہوگا، کوئٹہ میں معصوم باربر کو قتل کرنا کون سی آزادی کی جنگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدیلہ بلوچ جیسی سینکڑوں بچے اور بچیاں دہشتگردوں کے کمیپ میں موجود ہیں، ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے ہیں، عدیلہ بلوچ کا خودکش حملہ ترک کرکے دائرے میں داخل ہونا ایک اہم پیش رفت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر