
انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا مل گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی چار متفرق درخواستیں مسترد کردیں جبکہ پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئیں۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن ایکٹ اور رولز کے تحت الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشنز کی چھان بین کر سکتا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو تسلیم کر رکھا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے تک کیس التوا کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض دور کیے بغیر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جا سکتا، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تحریری جواب دے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق چاروں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News