Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: نعمان سینٹر صدر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

Now Reading:

کراچی: نعمان سینٹر صدر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی: نعمان سینٹر صدر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی کے علاقے صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ آتشزدگی کے باعث عمارت کی بیسمنٹ میں کھڑی تین گاڑیاں، ایک رکشہ اور ایک موٹر سائیکل مکمل جل گئیں جبکہ عمارت میں دھواں موجود ہے جسے بڑے exhaust فین کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔

کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے سامنے نعمان سینٹر میں آگ لگی جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور متعلقہ ادارے پہنچے، جہاں ریسکیو ٹیموں نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

نعمان سینٹر میں کسی جانی نقصان یا کسی شخص کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن متاثرہ بلڈنگ میں سرچنگ جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا ہے، تماشہ دیکھنے والی عوام کے رش کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہیں۔

Advertisement

پولیس کے مطابق آگ نعمان سینٹر کے بیسمنٹ میں لگے بجلی کے میٹرز سے لگی تھی، دھواں زیادہ ہونے کے باعث فائر فائٹرز کو عمارت میں داخل ہونے پر دشواری کا سامنا تھا۔

قبل ازیں فائر بریگیڈ حکام نے بتایا تھا کہ عمارت میں داخل ہوگئے جس مقام پر آگ لگی ہے وہاں تک بھی پہنچ چکے ہیں، جلد آگ پر مکمل قابو پالیں گے، کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے، کے ایم سی کے 8 فائر ٹینڈرز موجود ہیں دیگر ادارے بھی کام کررہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ صدر نعمان سینٹر آتشزدگی پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں، ٹیموں میں ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر