سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قانون سازی آج ہونے کا امکان
اسلام آباد: سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق قانون سازی آج ہونے کا امکان ہے۔
سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے، سپریم کورٹ ججز کی تعداد 21 کرنے کا ترمیمی بل سینٹ میں آج پیش ہوگا۔
ایجنڈے میں شامل بل کے اہم مندرجات سامنے آگئے ہیں، بل کے مطابق سپریم کورٹ ایکٹ 1997 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔
مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے علاوہ سپریم کورٹ ججز کی تعداد 20 ہو، سینٹر عبدالقادر سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل سینٹ میں پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
