Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا، عمر ایوب
عمر ایوب

مجوزہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں، عمر ایوب

سرگودھا: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی کے عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جن لوگوں کے ملٹری ٹرائل کر رہی ہے وہ سب سیاسی قیدی ہیں، تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں حکومت کے پاس ویڈیو کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد ہیں تو وہ سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو فکر نہیں، لوگوں کی آنکھیں نکال کر انہیں عبرت کا نشان بنایا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک اور جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں چینی اور گندم اسکینڈل میں براہ راست محسن نقوی ملوث ہیں۔

 عمر ایوب نے مزید کہا کہ مہنگائی اور کرپشن اپنے عروج پر ہے حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، موجودہ حکومت کو کون چلا رہا ہے میں نام بتاؤں گا لیکن اپ اپنی ٹی وی پر چلا نہیں سکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عمر ایوب، احمد خان بھچر قومی اسمبلی کے رکن احمد چٹھہ اور دیگر کے خلاف 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت جج کے تبادلے کے باعث نہ ہو سکی۔ 19 ستمبر آئندہ تاریخ مقرر کی گئی ہے، تاہم صنم جاوید اور عالیہ حمزہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر