Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور وزیراعظم کا جمہوریت کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ

Now Reading:

صدر مملکت اور وزیراعظم کا جمہوریت کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں آئین، جمہوریت کی مضبوطی  اور قانون کی حکمرانی کے لیے پختہ اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے، ضروری اصلاحات کرنے اور اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے عصری چیلنجز کا حل ایک متحرک اور لچکدار جمہوری عمل میں ہے۔

انہوں نے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی پبلک ایڈمنسٹریشن میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے، جبکہ ڈیٹا پر مبنی بصیرت بھی فراہم کرتا ہے جو جمہوری عمل کو ووٹروں کے لیے مزید قابل رسائی بناتی ہے۔

صدر مملکت نے جمہوریت کے تحفظ، عوامی شکایات کے ازالے اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے پالیسیاں بنانے میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔

Advertisement

ہم ملکر جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرسکتے ہیں، وزیر اعظم

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں جمہوریت کو انسانی معاشرے کی بنیادی قدر قرار دیتے ہوئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار کی پاسداری بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے، اس دن، آئیے ہم سب کے لیے ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور مساوی دنیا کی تعمیر کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم مل کر جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کر سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے امید اور ترقی کی کرن ثابت ہو۔

وزیر اعظم نے آئین پرستی، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے لیے پختہ اور غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر