Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی امین گنڈاپور نے افغانستان سے بات چیت کرنے کا اعلان کردیا

Now Reading:

علی امین گنڈاپور نے افغانستان سے بات چیت کرنے کا اعلان کردیا
علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے افغانستان سے بات چیت کرنے کا اعلان کردیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے بات چیت کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ کے پی سردار علی امین گنڈاپور نے پشاور میں بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خون بہہ رہا ہے میں کب تک برداشت کروں گا؟ اپنی پالیسیاں اپنے گھر میں رکھو، میں بحیثیت صوبہ افغانستان سے بات کروں گا، وفد بھیجوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نہ چاپلوس ہوں اور نہ غلام، ہم بھی سافٹ ویئر اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کو جواب دینا پڑے گا، جواب نہیں دیں گے تو بولوں گا اور پوچھوں گا، دو قانون، دو نظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے، سب کے لیے ایک جیسا قانون اور ایک نظام ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے خود سے شروع کرنا ہے اور اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، ہم نے کسی سے انتقام نہیں لیا اور نہ ہی صوبائی اداروں کو ذاتی انتقام کے لیے استعمال کیا، ہم نفرتیں نہیں پیدا کرنا چاہتے کیونکہ اس کا نقصان ملک کو ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے حق، انصاف اور حقیقی آزادی کے لیے بات کرنا ترک نہیں کریں گے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کریں، ہمارے چیلنجز کچھ اور ہیں، اہداف کچھ اور ہونے چاہئیں مگر ہم کسی اور چیز میں الجھے ہیں، جب تک ہم اس صورتحال سے باہر نہیں آتے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر