کئی دہائیوں سے ہمارانظام انحطاط کاشکار ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون آئینی اصلاحاتی پیکج وفاقی کابینہ میں پیش کریں گے اور کابینہ کو مجوزہ آئینی ترامیم پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں آئینی ترامیم کے لیے قانون سازی کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترامیم کے لیے بل سینٹ اور قومی اسمبلی میں لائے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل 11 بجے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
