
آئین و قانون بنانا اور اس میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد: مشیر قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون بنانا اور اس میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔
مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون نے وکلاء تنظیمیوں سے تفصیلی مشاورت کی جب کہ سپریم کورٹ اور پاکستان بار سے مشاورت کی جارہی ہے۔
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ متفقہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کا ہے، آئین اور قانون بنانا اور اس میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے جب کہ آئینی ترامیم کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔
بیرسٹرعقیل ملک مزید کہتے ہیں کہ وکلاء تنظیموں کو آن بورڈ لیا گیا، وکلاء تنظیموں نے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جب کہ کمیٹی 7 روز میں سفارشات دے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News