
پارلیمان کے حقوق کسی کو سلب کرنے نہیں دیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمان کے حقوق کسی کو سلب کرنے نہیں دیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں ہر مسئلے کا حل ہے، بات چیت سے ہی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، تمام جماعتوں کے ایک پیج پر ہونے سے ہی مسائل حل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے بالاتر رکھیں، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو ریگولیٹ کرتا ہے، 2اسمبلیوں کے لکھے خطوط زیر بحث ہیں، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ساڑھے 3سال تک روکا گیا۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی حیثیت نہ رکھنے والوں کو نشستیں نہیں ملتیں، سپریم کورٹ فیصلے سے فلور کراسنگ کا قانون سوالیہ نشان بن گیا، جس پارٹی کی پارلیمانی حیثیت ہوگی مخصوص نشستیں اسی کو ملیں گی۔
ملک احمد خان نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی خول سے باہر نکلے، کوئی پارلیمنٹ کو کیسے کہہ سکتا ہے یہ قانون پاس کریں، مولانافضل الرحمان بھی سیاسی خول سے باہر نکلیں، پارلیمان کے حقوق کسی کو سلب کرنے نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News