
ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ٹیسٹ جاری
ملک بھر کے میڈیکل کالجز اور جامعات کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ٹیسٹ آج ہورہے ہیں۔
ملک بھر کے ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد امیدوار ٹیسٹ دیں گے، تاہم سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ذمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے۔
سندھ بھر سے تقریباً 38 ہزار 700 امیدوار حصہ لیں گے، جن میں سے 13 ہزار کراچی سے ہیں۔
کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان سے 5806 طلبا انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں، تاہم بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ بیوٹمز میں ہوگا۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا سے ٹیسٹ میں 42 ہزار سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ٹیسٹ کے لئے 8 اضلاع میں 13 امتحانی مراکز قائم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News