سمجھتا ہوں ہمیں لاکھوں قربانیاں مزید دینی ہوں گی، گورنر سندھ
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں ہمیں لاکھوں قربانیاں مزید دینی ہوں گی۔
کامران ٹیسوری نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کا 76 واں یوم وفات کا دن ہے، سندھ کی پوری کابینہ وزیراعلیٰ سندھ سمیت یہاں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے تحت قائد اعظم نے یہ ملک حاصل کیا ہے، میں نے اپنے تاثرات میں لکھا ہے میرے قائد ہم آپ سے شرمندہ ہیں، شرمندہ اس لئے ہیں یہاں 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمیں لاکھوں قربانیاں مزید دینی ہوں گی، پاکستان کو سر فخر کے ساتھ آگے بڑھانا تھا تاہم یہاں بیرونی طاقتوں کا بیانیہ بک رہا اور وہ خرید رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ جو قومی ٹی وی چینلز پر دے رہے ہیں اس کا تاثر لیں گے، حالیہ سیاسی جماعت کے بیانیہ میں اگلے مہینے ملائیشیا کے وزیراعظم چائنا کے وزیراعظم بھی پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس سے قبل پاکستان میں جو سیاسی ماحول بنایا جارہا ہے کچھ لوگ دشمن بیانیہ کو خرید کر پھر بیچ رہے ہیں، قوم کو دیکھنا ہے لاکھوں قربانیاں دی گئیں اور اب بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں سے سبق سیکھنے کے بجائے سیاسی جماعت کے بیانیہ پر غور کریں تو لگتا ہے یہ لوگ معیشت خراب کرنے اور دشمن کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں، 14 اگست ہو یا 6 ستمبر ہو ہم دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم ایک قوم ہیں۔
بابائے قوم قائداعظم کے ویژن پر قائم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے پیارا ملک پاکستان ہمیں دیا، آج دن کے یہ دعا ہے پاکستان کے لئے قائد اعظم کا ویژن تھا اسے اس جگہ لے جائیں جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہمیں طاقت دے کہ ہم پاکستان کی قوم کی خدمت کرسکیں، ملک کے حالات پر گورنر صاحب نے تفصیلی روشنی ڈالی ہے، پاکستان کو سیاسی اور معاشی صورتحال سے نمٹنے کی ہمت دے۔
واضح رہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جس میں بابائے قوم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
