Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت کا اعلان؛ آئیسکو نے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی ترسیل شروع کردی

Now Reading:

پنجاب حکومت کا اعلان؛ آئیسکو نے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی ترسیل شروع کردی
پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا اعلان؛ آئیسکو نے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی ترسیل شروع کردی

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ کے ریلیف کے اعلان کے بعد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی صارفین کو ملنے والے ریلیف کی ترسیل شروع کردی۔

 ترجمان آئیسکو کے مطابق 14 روپے فی یونٹ ریلیف ماہ اگست اور ستمبر 2024 کے بجلی بلوں میں دیا جائے گا، گھریلو صارفین جن کا منظور شدہ لوڈ 5 کلو واٹ تک ہے وہ مستفید ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلیف کے لئے ماہ اگست اور ستمبر میں استعمال شدہ یونٹس کی حد 201 سے 500 تک ہو، آئیسکو کے 10 لاکھ 71 ہزار 632 گھریلو صارفین اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔

ترجمان آئیسکو نے مزید بتایا کہ صارفین کی سہولت کے لئے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع بھی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں 201 تا 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 14 روپے یونٹ کمی کا ریلیف پہنچنے لگا ہے، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اسلام آباد کی بجلی کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف دیا گیا، مجموعی طور پر35 لاکھ 16 ہزار 877 بجلی صارفین کو ریلیف دیا گیا۔

Advertisement

اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک سے 200 یونٹ والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کا ریلیف دیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مشکل معاشی حالات میں بھی ناممکن کام ممکن کر دکھایا، عوام کو مزید ریلیف بھی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر