Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ان کی صلاحیت کے مطابق تنخواہیں دینا ہوں گی، احسن اقبال

Now Reading:

اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ان کی صلاحیت کے مطابق تنخواہیں دینا ہوں گی، احسن اقبال

اعلیٰ تعلیم یافتہ، ماہرین اور ہنر مند اساتذہ کو ان کی صلاحیت کے مطابق تنخواہیں دینا ہوں گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، ماہرین اور ہنر مند اساتذہ کو ان کی صلاحیت کے مطابق تنخواہیں دینا ہوں گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پے اسکیل کے نظام کا جائزہ لینے کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایچ ای سی، وفاقی اور صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ سولہ ماہ کی پی ڈی ایم کی حکومت میں ٹاسک فورس کو تشکیل دیا گیا تھا جس کا مقصد موجودہ ہے اسکیل کو بحال کرنا اور مارکیٹ ویلیو کے مطابق لانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں 21 گریڈ کے پے سکیل میں بھی ایک اچھا استاد نہیں ملے گا، ہمارے بانڈ کے تحت بیرون ملک سے ڈاکٹریٹ کرنے والے یا تو نجی شعبے میں ملازمت کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر مشرق وسطی میں نوکریاں ڈھونڈ لیتے ہیں۔

Advertisement

انہوں ںے کہا کہ مقصد پی ایچ ڈیز کی تعداد میں اضافہ نہیں بلکہ پاکستان کے لئیے افراد کار کی تیاری اور ملک کے لئیے ان سے کام لینا ہے، کم تنخواہوں کی وجہ ہم صلاحیت نوجوانوں کو بیرون ملک جانے کا جواز فراہم کر دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اعلیٰ معیار کی تعلیمی استعداد کے حامل افراد کو روکنا ناممکن ہو رہا ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کو پاکستان کے اندر بہترین مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینا ہے تو تعلیمی شعبے میں بہترین تنخواہیں مقرر کرنا ہوں گی، یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایچ ڈیز اور ماہرین کی موجودگی ان کے معیار کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے ممتاز تعلیمی اداروں سے پی ایچ ڈی کرنے والے پاکستانیوں  کو اپنی یونیورسٹیز میں لے کر آنا ہمارے مستقبل کے لیے اہم ہے، اعلیٰ تعلیم یافتہ، ماہرین اور ہنر مند اساتذہ کو ان کی صلاحیت کے مطابق تنخواہیں دینا ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر