Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

Now Reading:

یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب
یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

راولپنڈی: یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جی ایچ کیو میں یوم دفاع وشہداء کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں کابینہ ارکان، اعلیٰ سول وعسکری حکام سمیت شہداء کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، وزیراعظم نے یادگارشہداء پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی جب کہ تقریب میں دفاع وطن میں شہید

ہونے والے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ٓ

Advertisement

جنرل ہیڈکوارٹرز میں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا پر اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، عظیم پاکستانی قوم کے جذبوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

قوم نے اپنے اداروں کے شانہ بشانہ دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، قربانیوں کا سلسلہ دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا،انشااللہ۔

شہدا اور غازیوں نے پاکستان کے تحفظ اور بقا کو یقینی بنایا ہے، شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں، شہدا کے مقدس خون نے پاک سرزمین کی مٹی کی آبیاری کی، پاکستانی قوم ایک جری اور بہادر قوم ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے بے مثال قربانیاں دیں، کے پی اور بلوچستان کے بہادر لوگوں نے بالخصوص بےمثال قربانیاں دیں، یہ مضبوط رشتہ دشمن قوتوں کی شکست کا ضامن ہے۔

عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں، کامیابیاں ریاست پاکستان کے عزم، شہدا وغازیوں کی قربانی کا ثمر ہیں، عزم استحکام کے دوران کوئی بےگھر نہیں ہو گا۔

فتنہ الخوارج کیخلاف متحد آواز، پیغام پاکستان کامیابیاں ہیں، مغربی سرحدوں کا باضابطہ انتظام کامیابی ہے، قبائلی علاقہ جات کی صوبے میں شمولیت کامیابی ہے، کے پی، بلوچستان میں معاشی وسماجی ترقی کے اقدامات کامیابیاں ہیں۔

Advertisement

افواج اور عوام کا رشتہ دل کا رشتہ ہے جو دشمنوں کی شکست کا ضامن ہے، عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے، دہشت گردوں کی حالیہ کارروائیاں دشمن کی مایوسی کی عکاس ہیں، انتشار اور مایوسی پھیلانے والےعوامل کو اپنی ہم آہنگی سے شکست دیں گے۔

قومی یکجہتی کو کمزور کرنے کے مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے، انشااللہ، دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دی جائے گی، غیر ملکی شہ پر فساد برپا کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی، فساد فی الارض کی معاونت کرنے والوں پرآئندہ بھی زمین تنگ رہے گی۔

جرائم کا جواز اور دفاع پیش کرنے والوں پر آئندہ بھی زمین تنگ رہے گی، افواج اورعوام سالمیت کا دفاع جانتے ہیں، افواج، عوام مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، پاکستان کے روشن مستقبل پر کامل یقین پاکستانیت کا ناگزیر حصہ ہے۔

آرمی چیف نے خطاب میں اتحاد اور یگانگت کی صفات اپنانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ اخوت، ہم آہنگی، برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کریں، مذہبی عدم برداشت سے بالاتر رہ کر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔

سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، قائد کے رہنما اصول، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہمارا اصل اثاثہ عوام، بالخصوص ہماری نوجوان نسل ہے، نوجوان نسل کا ملکی سالمیت و ترقی میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

بھارت کے ناجائز زیر قبضہ جموں وکشمیر ملکی وعالمی سطح کا مسئلہ ہے، جغرافیائی اہمیت کے علاوہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے، شہدا کے لواحقین سے مخاطب ہونا میرے لیے باعث اعزاز ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا۔

Advertisement

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیرکے حل میں ہے، پاکستان قوم مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، سفارتی سطح پر پاکستان غزہ میں جنگ بندی کیلئے سرگرم عمل رہے گا۔

آرمی چیف نےاپنے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کا استحصال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یوم دفاع کی خصوصی اور مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف نے یوم دفاع و شہدا پاکستان کی تقریب سےخطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن پر جان نثار کرنے والے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، شہداکےلواحقین کاجذبہ قومی عزم کومزید مضبوط کرتا ہے۔

جنگ میں جوانوں نےبہادری سےدشمن کےعزائم خاک میں ملائے، بھرپور جواب سےدشمن کو سبق مل گیا کہ حملہ فاش غلطی تھی، ناقابل تسخیردفاع ہماری ضرورت ہے۔

ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ پاکستان پُر امن ملک ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں بےمثال کردارادا کیا، قوموں کو خوشحالی کی منزل امن سے ملتی ہے، اپنی آزادی اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتفاق رائے موجود ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

گالی یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں، قوموں کی تقسیم ریاست کو کمزور کرتی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے پاکستان آواز بلند کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر