Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

Now Reading:

وزیراعظم شہباز شریف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہبازشریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ( فائل فوٹو)

لندن: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف مختصر دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا طیارہ لوٹن ایئرپورٹ پر اترا، برطانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف تقریبا ایک گھنٹے بعد وسطی لندن میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچیں گے۔

توقع ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنی رہائش گاہ پہنچ کر میڈیا کو پاکستان کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں بریف کریں گے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہا ہوں، نیویارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ نیویارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی، امن کے فروغ، ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امور کو اجاگر کیا جائے گا، جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کروں گا۔

شہباز شریف نے مزید لکھا تھا کہ مختلف امور پر پاکستان کے مؤقف اور مفادات کی ترجمانی کروں گا، عالمی شراکت داری کو مضبوط کرنے کی کوششوں سے دنیا کو آگاہ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر