
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میڈیا عوام کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے۔
سردار ایاز صادق نے ورلڈ نیوز ڈے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سچائی کو فروغ دینے میں صحافت کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے عالمی نیوز ڈے کے موقع پر ملک بھر کے میڈیا اداروں، صحافی حضرات اور صحافتی تنظیموں کی خدمات کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی حفاظت، شفافیت کو یقینی بنانے اور معاشرے میں جوابدہی کو فروغ دینے میں میڈیا کا کردار قابلِ ستائش ہے، میڈیا درست، معتبر اور بروقت معلومات فراہم کرکے باخبر معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ذمہ دار صحافت نہ صرف عوام کو معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ جمہوری عمل میں ان کی شرکت کو یقینی بناتی ہے، میڈیا عوام کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتا ہے، صحافت جمہوریت کی مضبوطی اور سچ کو سامنے لانے اور انصاف و مساوات کے اصولوں کی حفاظت کرتی ہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کا سدباب کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، غلط معلومات کے ذریعے جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلط معلومات کے تیزی سے پھیلنے کے اس دور میں صحافی حضرات کی ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں، صحافی حضرات کو حقائق پر مبنی اور غیر جانبدار خبروں کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقی اور حقائق پر مبنی صحافت جمہوریت کو مضبوط کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News