چھبیسویں آئینی ترمیم آئین کو درست سمت میں ڈالنے کا پہلا قدم ہے، ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ احسن اقدام کریں گے، احسن نتائج نکلیں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اختلافات ہوتے ہیں، اس کے محرکات بھی ہوتے ہیں، کسی بھی چیز کابگاڑایک دن میں نہیں ہوتا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی پرمقدمات ہیں، جب یہ سب آپ کررہے تھے تب آپ احساس نہیں کررہے تھے، جس نے یہ ایکٹ کیا ہے اسے پکڑا جانا چاہیے۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ کیسے پکڑا جانا چاہیے وہ ضابطے میں دیاگیا ہے، جب پرویز الہٰی اسپیکر تھے ہمارے ممبران کو معطل کیا گیا، ڈپٹی اسپیکرپر قاتلانہ حملہ کرانے کی کوشش کی گئی، اپوزیشن لیڈرکوبات کرنے کا حق ہے تو لیڈرآف دی ہاؤس کوبھی ہے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ نے کہا کہ گزشتہ 20 سال میں کوئی بجٹ شورشرابے کےبغیرنہیں سنا، آج جس جماعت کی حکومت ہے ماضی میں اس کی لیڈرشپ جیلوں میں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
