
کے ایم سی اور واٹربورڈ میں کروڑوں روپے سے زاٸد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
کراچی: کے ایم سی اورواٹربورڈ میں 79 کروڑ روپے سے زاٸد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹرجنرل نے کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے مالی سال 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں 79 کروڑ روپے سے زاٸد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زمینوں کی فیس اورپیٹرول کی مد میں بار بار یاد دہانی کے باوجود آڈٹ افسران کومطمٸن نہیں کرسکے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اورنگی ٹاون اورہاکس بے کی زمین ٹرانسفر، سروے اور لینڈ فیس کی مد میں 40 کروڑروپے کا ریکارڈ ہی موجود نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے ایم سی ڈاٸریکٹر لینڈ یہ تمام فیس جمع کرکے کے ایم سی کے ماتحت محکمہ خزانہ کے پاس جمع کراتے ہیں تاہم محکمہ خزانہ کے پاس کوٸی معلومات دستیاب نہیں۔
رپورٹ کے مطابق بار بار خطوط لکھنے کے باوجود نہ کوٸی جواب اور نہ ہی ریکارڈ دستیاب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واٹربورڈ نے 30 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زاٸد پیٹرول اور واٹرپمپس کی مد میں بے قاعدگیاں کیں۔
آڈٹ رپورٹ میں مزید انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایگزیکٹو افسر اور ریذیڈنٹ افسر نے مختص کیے گٸے بجٹ سے 9 کروڑ 76 روپے زاٸد خرچ کیے ہیں جب کہ واٹر بورڈ افسران میں ملیرٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، کیماڑی اور گھارو کے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News