دنیا جانتی ہے قوم اور پاک افواج کا عزم ناقابلِ تسخیر ہے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے قوم اور پاک افواج کا عزم ناقابلِ تسخیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن یوم دفاع وطن کےنام سےنمایاں حیثیت رکھتاہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ آج کےدن افواج نےدشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملائےتھے۔آج کےدن ہم پاک فوج کےافسروں اور جوانوں کوسلام پیش کرتےہیں،افسروں،جوانوں نےمادرِوطن کےدفاع کیلئےاپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئےپرعزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس ہے۔ دنیاجانتی ہے قوم اورپاک افواج کاعزم ناقابلِ تسخیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصرنےڈیجیٹل دہشتگردی کومزیدخطرناک بنادیاہے۔ روایتی دہشتگردی کےبرعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک ہے۔ ہم ڈیجیٹل دہشتگردی کےخطرےکابخوبی مقابلہ کررہےہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم اپنےتمام پڑوسی ممالک کےساتھ خوشگوارتعلقات کےخواہاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
