Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، محسن نقوی

Now Reading:

قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، محسن نقوی
محسن نقوی

ایس سی او سمٹ کا کامیاب انعقاد؛ وزیر داخلہ کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک آرمی کو شاباشی

لاہور:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی  پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی سیاسی بصیرت اور ولولہ انگیز قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتھک جدوجہد، غیر متزلزل عزم، بلند حوصلہ اور ایمانداری قائد اعظم کی شخصیت کو ممتاز کرتے ہیں، قائد اعظم کی جرات مندانہ قیادت کے بغیر  آزاد وطن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔

محسن نقوی نے کہا کہ قائد اعظم کا یہ احسان تاقیامت نہیں اتار سکتے کہ آج ہم بحیثیت قوم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، آج قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔

انکا کہنا تھا کہ قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی اور گروہی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں، قائد اعظم کے پاکستان میں اقلیتوں سمیت ہر ایک کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

Advertisement

وزیر داخلہ نے کہا کہ بدقسمتی سے قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل نہ کرکے ہم اقوام عالم میں پیچھے رہ گئے ہیں، قائد اعظم کے سنہری اصول اور درخشاں فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، قائد اعظم کے فرمودات پر چلنے میں ہی پاکستان کی ترقی کا راز مضمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی عظیم جہد مسلسل کو پاکستانی قوم کبھی نہیں بھول سکتی، ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے، آئیے اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر