
پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم ٹی ٹی پی سے خبردار کردیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ برس سلامتی کونسل میں آرہا ہے۔
مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں وزیراعظم بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پربات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی ایجنڈا مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر تنازعات کا پرامن حل ہے، شہباز شریف فلسطین کے تنازع پر بھی اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
گزشہ روز پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پر کارروائی کرتا رہے گا، پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کی آواز دبانے پر پاکستان کو تشویش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News