جیل میں قیدیوں کےپی سی او استعمال سے متعلق اصول و ضوابط جاری
بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات بول نیوز کو موصول ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھرکے 88 ممالک میں 20ہزار پاکستانیوں کا جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بیرون ملک جیلوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں ۔قیدیوں کو دہشت گردی ،قتل اور منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔
بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب میں ہے جہاں 10ہزار 432 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 5ہزار 292، یونان میں 598، عمان میں 578، ملائیشیا میں 463، چین میں 406، ترکیہ میں 378، بحرین میں 371 اور برطانیہ میں 321 پاکستانی جیلوں میں قیدہیں۔
فرانس میں 186، امریکہ میں 114،اسپین میں 92،جرمنی میں 90،سری لنکا میں 89،افغانستان میں 85،جنوبی افریقہ میں 48 اور عراق میں 40پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
