کئی دہائیوں سے ہمارانظام انحطاط کاشکار ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے انسانی اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینے اور انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ایک قومی اقدام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر اعظم نے شناخت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جو افراد رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو اعضاء کے عطیہ دہندگان کے طور پر رجسٹر کراتے ہیں ان کے قومی شناختی کارڈز پر ایک خصوصی لوگو پرنٹ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو قومی فیصلوں میں نمائندگی، ضروری خدمات تک رسائی ملتی ہے، آج کے دن اہم قومی اقدام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، اہم قومی اقدام کا مقصد اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مخصوص لوگو انسانی زندگی بچانے کے لیے اس شخص کے عزم کا اعتراف ہوگا، اعضاء کا عطیہ ضرورت مندوں کو زندگی کا ایک نیا موقع فراہم کرسکتا ہے، شناخت سے متعلق آگاہی اور تعلیم کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
