کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
کراچی کے بجلی صارفین پر ایک بار پھر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
شہر قائد کے صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے، جبکہ کے الیکٹرک نے اضافی وصولیوں کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہیں۔
نیپرا کے الیکٹرک کی اضافے کی درخواست پر 3 اکتوبر کو سماعت کرے گا، اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیاہے، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 1 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا۔ کےالیکٹرک نے ماہ جولائی کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی، جولائی کے ایف سی اے کا صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
