Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی، عظمیٰ بخاری
عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی، عظمیٰ بخاری

عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید میلاد النبی رسول ﷺ کے موقع پر پنجاب میں کرایوں میں کمی کردی گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کی گئی ہے، جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی مریم نواز اور ان کی ٹیم کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہوجاتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں کمی ہر صورت ہو، پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے گئے کرایوں کو مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں،  وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں، مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے، تمام ٹرانسپورٹر کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر