Advertisement
آئینی ترامیم سے متعلق جے یو آئی(ف) کا مسودہ منظر عام پر آگیا
پشاور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آئندہ مزید پانچ سال کیلئے جماعت کی سربراہی ملنے کا امکان ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوگا، جس میں ملک بھر سے مرکزی جنرل کونسل کے ممبران شریک ہوں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں مرکزی امیر اور ناظم عمومی کا انتخاب ہوگا جبکہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والے تمام اراکین کو شناختی کارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، تاہم خیبر پی کے، بلوچستان، سندھ، پنجاب، جی بی اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News