Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین سے پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی کا خیر مقدم کررہے ہیں، عبدالعلیم خان

Now Reading:

چین سے پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی کا خیر مقدم کررہے ہیں، عبدالعلیم خان
چین سے پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی کا خیر مقدم کررہے ہیں، عبدالعلیم خان

چین سے پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی کا خیر مقدم کررہے ہیں، عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین سے پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی کا خیر مقدم کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بیجنگ، چین میں انٹرنیشنل فئیر فارٹریڈ ان سروسز کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں  پاکستان سے 150 کاروباری اداروں نے شرکت ہے جبکہ کئی باہمی معاہدے متوقع ہیں۔

وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے بیجنگ کی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے 107 ممالک سے 2000 سے زائد کمپنیوں کی کانفرنس میں شرکت، اور پاکستان کی نمائندگی خوش آئند ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے زراعت، لائیو اسٹاک، فوڈ پراسیسنگ اور معدنیات کے شعبوں میں بہت گنجائش موجود ہے، پاکستان میں کوئلے کے دوسرے بڑے اور تانبے کے ساتویں بڑے ذخائر موجود ہیں۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے جون کے دورہ چین کے بعد بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، چین اور پاکستان کے مابین دوستی کی لازوال تاریخ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

Advertisement

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کو چین سے “بی ٹو بی” سرگرمیوں میں اضافے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی پیک کے تحت پاکستان میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، انرجی اور مواصلاتی شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ شمالی امریکہ اور یورپ کے مقابلے میں پاکستان میں صنعتوں کی منتقلی پر 70 فیصد کم لاگت آئے گی، سرمایہ کاری کے لئے چینی اداروں سے پاکستان میں ہر ممکن عملی تعاون یقینی بنائیں گے۔

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ پر بھرپور توجہ، اسپیشل اکنامک زونز، ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اور گوادر فری زونز بہترین مواقع ہیں۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے بیجنگ میں عالمی کانفرنس کے انعقاد پر پاکستانی سفارتخانے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز سے مثبت اور شاندار نتائج کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر