مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل؛ الیکشن کمشین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معامے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد نہیں کر سکتا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے معامے پر قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز پیش کر دیں۔
قانونی ٹیم نے رائے دی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے الیکشن ترمیمی ایکٹ متاثر ہو جائے گا، ایکٹ آف پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے سے توہین پارلیمنٹ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کو دوبارہ حقائق سے آگاہی کی بھی رائے دی اور کہا کہ الیکشن کمیشن پیچیدہ صورتحال پر گائیڈ لائن کے لیے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کرے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس آج گیارہ بجے طلب کرلیا گیا ہے، جس میں قانونی ٹیم کی تجاویز پر حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ قانونی ٹیم نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی بھی حتمی رائے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
