عہدوں پر براجمان لوگوں کی ذمہ داری عوام کو ریلیف دینا ہے، علی امین گنڈاپور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عہدوں پر براجمان لوگوں کی ذمہ داری عوام کو ریلیف دینا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اصل ٹیم عوام ہے، چیف منسٹر پورٹل تمام چیزوں کو دیکھ کر بنایا گیا ہے، عوام کو اختیار ملے گا تو ان کے مسائل حل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے علاقے میں جو کام ہو رہاہے اس کامعیار آپ خود چیک کریں، پورٹل سے پتہ چلے گا آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے کیا کام ہورہا ہے، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہی سارے کام ہو رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عہدوں پر براجمان لوگوں کی ذمہ داری عوام کو ریلیف دینا ہے، اچھی پرفارمنس پر ایوارڈز بھی دیے جائیں گے، یقین ہے تمام وزراء اپنے محکموں میں پورٹل کی مانیٹرنگ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
