Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پیٹرولیم کے شعبے میں اہم پیشرفت

Now Reading:

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پیٹرولیم کے شعبے میں اہم پیشرفت

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پیٹرولیم کے شعبے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پیٹرولیم کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تیل اور گیس کا شعبہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔

ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لئے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان سوورین ویلتھ فنڈ کے تحت اثاثہ جات کے انتظام اور اسٹریٹجک اقدام کے لئے چار بڑی تیل و گیس کمپنیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

منتخب کمپنیوں میں او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ شامل ہیں، جنہوں نے ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ‘ایکسپلوریشن اور پروڈکشن’ میں نئی دریافتوں کے ذریعے تیل کے ذخائر 10 سال اور گیس کے ذخائر 17 سال تک کے استعمال کے لئے دستیاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement

حال ہی میں ایس آئی ایف سی اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں گیس کے ذخائر ر دریافت کیے ہیں، اس دریافت کے شراکت داروں میں اوجی ڈی سی ایل، اورینٹ پیٹرولیم اور گورنمنٹ ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں جن میں 76 فیصد کے حصے کے ساتھ او جی ڈی سی ایل سب سے نمایاں ہے۔

اس مثبت پیش رفت کے ساتھ توقع کی جاتی ہے کہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کی گئی حکومتی اصلاحات گیس کے شعبے میں ایکسپلوریشن اور پروڈکشن سیکٹر کو پرکشش بنائیں گی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیار کردہ نئی حکومتی پالیسیوں کی مدد سے ہائیڈرو کاربن کی تلاش میں مزید تیزی آئے گی جو اس شعبے کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر