Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں تباہی کی داستانیں چھوڑ گئیں

Now Reading:

سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں تباہی کی داستانیں چھوڑ گئیں
طوفانی بارشیں

سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں تباہی کی داستانیں چھوڑ گئیں

سندھ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں تباہی کی داستانیں چھوڑ گئیں، متعدد مکانات گر گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں اور متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔

حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، میرپور خاص اور تھرپارکر کے مخلتف علاقوں سے پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا، زمینی راستے منقطع ہونے پر دادو میں لوگوں نے کشتیوں پر سفر کرنا شروع کر دیا۔

ضلع بدین میں کئی علاقے ابھی تک پانی میں گھرے ہیں، محلوں اور گھروں میں بھی پانی موجود ہے جبکہ ٹھٹہ اور سجاول میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے جہاں لوگ گھروں میں داخل ہونے والا پانی اپنی مدد آپ کے تحت نکال رہے ہیں۔

عمرکوٹ، سانگھڑ اور ٹنڈوالہیار میں برسات متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں، ٹنڈو آدم کے 50 کے قریب دیہات میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث متاثرین پریشان ہیں۔

اس کے علاوہ حیدرآباد اور میرپورخاص کے کئی نشیبی علاقوں سے پانی اب تک نہیں نکالا جا سکا، لوگ دہائیاں دیتے نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement

دادو میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ڈیڑھ سو سے زائد دیہات اب تک پانی میں گھرے ہوئے ہیں، رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کے باعث لوگوں نے کشتیوں پر سفر شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔

نصیر آباد، گنداخہ، جھل مگسی اور بولان میں سیلاب کے باعث دریائے لہڑی، ناڑی بینک اور ربی کینال میں سیلابی ریلے گزر رہے ہیں، ربی کینال میں شگاف پڑنے سے نصیرآباد کے علاقے منجھو شوری میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، جس سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔

شمال بالائی بلوچستان کے مخلتف اضلاع میں بھی موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال ہے، آبی ریلوں سے شیلاباغ کا تاریخی ریلوے ٹنل شدید متاثر ہوگیا ہے، مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر