Advertisement
Advertisement
Advertisement

رحیم یار خان کی عوام کا شکریہ، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پراعتماد کیا، بلاول بھٹو

Now Reading:

رحیم یار خان کی عوام کا شکریہ، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پراعتماد کیا، بلاول بھٹو

خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رحیم یار خان کی عوام کا شکریہ، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پراعتماد کیا۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 171 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پرعوام سے اظہار تشکرکیا، اور مخدوم طاہر رشیدالدین کوشاندار کامیابی پر مبارکباد اور حلقہ کے جیالوں کو شاباش دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ فتح پی پی پی کے ترقی پسند، شمولیتی اور جمہوری پاکستان کے ویژن پرعوام کے اعتماد کا اظہار ہے، مَخدوم طاہر رشیدالدین کی کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں بلکہ رحیم یار خان کے عوام کی فتح ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رحیم یار خان کے ان لوگوں کی فتح ہے، جنہوں نے پسماندگی پر ترقی اور کھوکھلے وعدوں پر حقیقی خدمت کو ترجیح دی، جبکہ پیپلز پارٹی ووٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گی۔

 بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ یہ مینڈیٹ یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ایمانداری، دیانتداری اورشفافیت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنی ہے، پیپلز پارٹی ایک خوشحال اور متحد پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Advertisement

 بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے وطن کو ایک ایسا ملک بنائیں گے، جہاں ہر شہری کو انصاف، مواقع اور وقار تک رسائی حاصل ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
پی آئی اے کی انتظامی غفلت، 40 ارب روپے کے اثاثے غیر یقینی صورتحال کا شکار
ملائیشیا میں وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ گارڈ آف آنر پیش
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر