Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق این ایف سی ایوارڈ وزیر اعلیٰ کے بجائے براہ راست مقامی حکومتوں کو دے، ایم کیو ایم پی

Now Reading:

وفاق این ایف سی ایوارڈ وزیر اعلیٰ کے بجائے براہ راست مقامی حکومتوں کو دے، ایم کیو ایم پی
این ایف سی

وفاق این ایف سی ایوارڈ وزیر اعلیٰ کے بجائے براہ راست مقامی حکومتوں کو دے، ایم کیو ایم پی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ  وفاق این ایف سی ایوارڈ صوبے کے وزیر اعلیٰ کے بجائے براہ راست مقامی حکومتوں کو دے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار  نے دیگراراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  براہ راست مقامی حکومتوں کو این ایف سی ایوارڈ منتقل ہونے پر گلی محلوں میں  ترقیاتی منصوبوں سے لوگ مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ   آج پورے پاکستان کو خوشخبری دے رہے ہیں کہ  ہم اپنے منشور کے مطابق اختیارات کو نچلی سطح تک منتقلی کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ   لوکل حکومت کو گراس روٹ لیول پر لے جانے کے معاملے پر ایم کیو ایم  پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ  کے دستخط سے آئینی ترمیم جمع کروائی ہے۔

Advertisement

اس ترمیم کا مسودہ سیکریٹری آفس میں جمع  کرایا گیا ہے جس میں   تین نکات تجویز کئے گئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات  وفاق سے صوبےمیں گئے جو وزیر اعلیٰ تک محدود رہ گئے عوام تک نہین پہنچے۔ عوام کے جڑے تمام شعبے مقامی حکومتوں کے اختیار میں دی دیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی 7 ہزار 600  ارب ہے۔3600 ارب  روپے پنجاب اور وزیر اعلیٰ سندھ کو 18 سو ارب  روپے ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر