
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے، عطاء تارڑ
نیویارک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جنرل اسمبلی کے باہر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم خطاب میں فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے، وزیراعظم دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے، دوست ملکوں سے روابط اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں پہنچ چکے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ ہوگئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بلوم برگ نے پاکستانی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ہے، وزیراعظم کی پاکستانی کاروباری برادری سے ملاقات طے ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے، فلسطینی بھائیوں کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News