
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل؛ الیکشن کمشین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے معاملے پر الیکشن کمشین آف پاکستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
الیکشن کمشین نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی جس میں رہنمائی مانگی گئی کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کو فوقیت دی جائے یا عدالتی فیصلے کو؟
درخواست میں الیکشن کمشین نے اپنے مؤقف میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے خط لکھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوئی، الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان نے بھی ترمیمی قانون پر عملدرآمد کیلئے رجوع کیا۔
الیکشن کمشین نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر 39 ارکان کی حد تک الیکشن کمشن عملدرآمد ہوچکا ہے، ترمیمی ایکٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ترمیم کرکے ماضی سے اطلاق کیا گیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالتی فیصلے واضح ہیں کہ پارلیمنٹ کی دانش کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا، عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News