Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلے مہینے ملیر ایکسپریس وے کورنگی کاز وے تا قائد آباد کا افتتاح کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

اگلے مہینے ملیر ایکسپریس وے کورنگی کاز وے تا قائد آباد کا افتتاح کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

ہماری افواج ہر طرح کے فتنہ کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگلے مہینے ملیر ایکسپریس وے کورنگی کاز وے تا قائد آباد کا افتتاح کروں گا۔

سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ملیر ایکسپریس وے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری توانائی مصدق خان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی شریک ہوئے۔

سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے سی ای او اسد ضامن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ بارشوں کے باوجود ملیر ایکسپریس وے پر تیزی سے کام جاری ہے، ملیر ایکسپریس وے کا تقریباً پہلا فیز کا کام 84 فیصد مکمل ہوگیا ہے، دوسرے فیز پر 35 فیصد کے قریب کام مکمل کیا گیا ہے۔

Advertisement

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ قیوم آباد تا کاٹھوڑ 50 کلو میٹر طویل ملیر ایکسپریس وے پر آسان اور محفوظ سفر ممکن ہوگا۔

انہوں نے جام صادق پل پر کنیکٹوٹی کے کام کو تیزی کرنے کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ ملیر ایکسپریس کے ای بی ایم انٹرچینگ کو مکمل کرلیا گیا۔

مراد علی شاہ نے ہدایت دی کہ ملیر ایکسپریس وے کے شاہ فیصل انٹر چینج کا کام ایک ہفتہ میں مکمل جائے، انہوں نے قائدآباد کے ساتھ کنیکوٹی کے کام اگلے ہفتہ تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ میں ازخود کام کا کا جائزہ لے رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگلے مہینے ملیر ایکسپریس وے کورنگی کاز وے تا قائد آباد کا افتتاح کرونگا، چھ رویہ ملیر ایکسپریس وے ایم نائن موٹروے اور نیشنل ہائی وے سے منسلک ہوگا، منصوبے میں 6 انٹرچینج، 3 پل اور ایک انڈرپاس شامل ہے اور 5 کمپیوٹرائیڈ کانٹے بھی لگائے جائینگے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کاز وے تا کنیکٹوٹی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر